Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبد الحکیم تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار رہے، صبح سویرے لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 860 رکارڈ کی گئی، لاہور اس وقت بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

Related posts

میرپور خاص میں بارش نے تباہی مچا دی، سندھ میں بارش کا سلسلہ جاری

Mobeera Fatima

تحائف لینے والا اب اپنے پاس نہیں رکھے گا ، کابینہ نے توشہ خانہ قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی

admin

آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

Mobeera Fatima

Leave a Comment