Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا پولیس کو اسلحہ اور جدید گاڑیوں کی کمی کا سامنا

پشاور، خیبرپختونخوا پولیس کو اسلحہ اور جدید گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے پولیس ٹارگٹ کلنگ واقعات کی روک تھام کے لئے سر جوڑ لیے، حکومت نے پولیس کے لئے پیشگی ایک ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

فنڈز سے بی 6 لیول کی محافظ گاڑیاں خریدی جائیں گی،دستاویز کے مطابق بی 6 لیول کی گاڑی خریدنے پر 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، مائن ریزسٹنٹ گاڑی کی خریداری پر 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ امن وامان کے لئے پولیس کو جدید گاڑیوں کی ضرورت ہے جس کے لیے صوبائی کابینہ نے 1 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Related posts

پاکستان کی سعودی عرب سے 2 ملین ٹن خام تیل عمان پہنچانے کی درخواست

Mobeera Fatima

جعلی آرڈر پر بھرتی ہونیوالے سرکاری اسکول ٹیچر کو 20 سال قید اور جرمانہ

admin

محمد یوسف کا استعفیٰ مسترد ، نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment