مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے ، پاکستانی سفیر رضوان شیخ سعید اور سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا۔
نوازشریف طبی معائنے کیلئے امریکا گئے ہیں ، نواز شریف کا اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
واشنگٹن روانگی سے قبل صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ نوازشریف نے جواب دیا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے، حکومتی کارکردگی کے سوال پر نوازشریف نے کہا کہ چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔