Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے

جسٹس یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آ فریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی گئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سروسز چیفس نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شریک تھے، وفاقی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز نے بھی شرکت کی، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Related posts

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

این اے 171 ضمنی انتخاب ، کل پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ

Mobeera Fatima

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment