Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار797 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم آخری سیشن میں کاروبار منفی میں تبدیل ہوا جس سے انڈیکس نیچے آ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 6 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گرفتار

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات نے معاشی ترقی کی عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment