Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بالائی علاقوں، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام اور رات کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Related posts

اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ

admin

انڈے مزید مہنگے ، مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی زندگی و صحت کی حفاظت یقینی بنائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment