Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بل گیٹس نے کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کر دیئے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کو انتخابی مہم چلانے کے لیے 50 ملین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کر دی۔

بل گیٹس کی جانب سے کاملا ہیرس کو رقم ان کی حمایتی این جی او کے ذریعے بھیجی گئی۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب مختلف ہے، سیاسی حکمت عملی میں واضح تبدیلیاں آئی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بل گیٹس نے کسی بھی صدارتی امیدوار کی حمایت نہیں کی لیکن دونوں امیدواروں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

یاسر نواز کا دوسری شادی سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ، صارفین کی شدید تنقید

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment