Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے اپنی جیل کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرنے کے لیے ایک ڈاکٹر آیا تھا۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اور ان سے آئینی مسودے پر بات چیت کی گئی۔ ہماری طرف سے پیش کیے گئے مسودے کو بانی پی ٹی آئی نے مثبت انداز میں لیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت جاری رکھیں۔ اور ہم کوشش کریں گے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کریں۔

Related posts

صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کی تجویز مسترد، حکومت کی سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز تیار

admin

دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کیلئے مویشی مہیا کریں گے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment