وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر فلیشر لائٹ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 2013 سے کالے شیشوں کے حوالے سے این او سی پر پابندی عائد ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔