Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے برطرفی کا کیس جیت لیا ، 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کا حکم

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت لیا۔

لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ زر تلافی دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ پی آئی اے نے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کردیا تھا، جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ برطرف کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین قومی ایئر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔

قومی ایئر لائن نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ پاؤنڈ ادا کریں گے۔

Related posts

وفاقی بجٹ:حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے

admin

طلبہ کے الٹی میٹم پر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء رہا

Mobeera Fatima

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment