Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گیس بلوں میں کونیکل بیفل چارجز اوگرا کی منظوری سے شامل کئے ،سوئی سدرن

سوئی سدرن کمپنی نے گیس بلوں میں کونیکل بیفل چارجزسے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان سلمان احمد صدیقی کے مطابق 5 جنوری 2023 کو وزیرِ اعظم کی زیر صدارت توانائی کے تحفظ کے اقدامات کی پیش رفت پر ہونے والے اجلاس میں گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

اپنے گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب سے صارفین گیس بل میں 25 فیصد تک بچت کر سکتے ہیں،اس کے استعمال سے 45 فیصد تک قدرتی گیس کی بچت بھی کی جا سکتی ہے۔

حکومت پاکستان اور وزارت توانائی نے سوئی سدرن اور ناردرن کو ہدایت دی کہ وہ تمام صارفین کےگھروں میں موجود گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب لازمی کروائیں۔

کونیکل بیفل کی لازمی تنصیب کے لیے گھریلو اور کمرشل صارفین کے معاہدے میں ترمیم کے لیے اوگرا کو درخواست دائر کی گئی ہے۔

Related posts

زرِ مبادلہ ذخائر کو جون میں 13 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

یورپی وزرائے خارجہ کا ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment