Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23 کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا،ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریبا 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔

صارفین کی بڑھتی تعداد، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل والٹس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تقویت ملی، اسٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد سالانہ نمایاں اضافہ ہوا۔

Related posts

بنوں میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

20 سال 234 دن برسرِ اقتدار رہنے والی شیخ حسینہ واجد کا زوال

Mobeera Fatima

Leave a Comment