واشنگٹن: امریکہ کی قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے کہ خلیج میکسیکو سے ریاست فلوریڈا کی جانب آنے والا سمندری طوفان ملٹن گزشتہ 100 سالوں میں سب سے طاقتور ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے۔ کہ خلیج میکسیکو سے ریاست فلوریڈا کی جانب آنے والا سمندری طوفان ملٹن گزشتہ 100 سالوں میں سب سے طاقتور ہو سکتا ہے۔
وفاقی اور مقامی حکام سمندری طوفان ملٹن کے بارے میں انتباہ جاری کر رہے ہیں۔ جو فلوریڈا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔
موسمیاتی سروس کے مطابق اگر ملٹن اسی رفتار پر رہا تو یہ 100 سالوں میں ٹامپابے سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہو گا۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے 3 سے 4.5 میٹر تک زیر آب آسکتے ہیں۔ جہاں سمندر کی بڑی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔