Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان اور سوات میں آپریشن ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 خارجی دہشتگرد ہلاک اور لیفٹننٹ کرنل سیمت 6 جوان شہید ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت ، لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ،لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف علی شہید اور سپاہی جمیل احمد نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کا تعلق فیصل آباد سے ہے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔

لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق خیبر ، اختر زمان کا لکی مروت ، شاہد اللہ کا ٹانک ، یوسف علی کا لوئر اورکزئی اور سپاہی جمیل کا تعلق سوات سے ہے۔

Related posts

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم

admin

شیخوپورہ: 20 ہزار سے زائد غیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد

Mobeera Fatima

پاکستان کا امریکی ٹیرف مذاکرات سے کامیاب اخراج

Mobeera Fatima

Leave a Comment