Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

بالی وڈ اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی ، اسپتال داخل

بالی وڈ سپرسٹار  گووندا ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائشگاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا جب 60 سالہ اداکار اپنے جوہو والے گھر میں اکیلے تھے۔

اداکار کے مینجر ششی سنہا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ہمارا کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گر گیا اور غلطی سے فائر ہو گیا، آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

Related posts

سعودی عرب کو تقریباً 3 لاکھ ڈرائیورز کی ضرورت ہے، رانا مشہود

Mobeera Fatima

میرے حامی پرتشدد لوگ نہیں، جیت کیلئے پر امید ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

خان یونس ، اسرائیلی طیاروں کی اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری ، 29 شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment