Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ریل کا سفر غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ریل کا سفر غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آڈٹ ریلوے لاہور کی تحقیقاتی رپورٹ میں ریلوے کے حادثات سے متعلق ہوشربا اعداد و شمار سامنے آئے ہیں جس میں حفاظتی اقدامات میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ2013 سے 2021 تک ٹرین کے ایک ہزار 97 حادثات رپورٹ ہوئے،گزشہ نو برس کے دوران حادثات میں 631 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ 780 افراد شدید زخمی ہوئے۔

آڈٹ رپورٹ میں ظاہر کیا گیا کہ پاکستان ریلوے میں سالانہ 100 سے زائد حادثات رونما ہوتے ہیں اور ملک میں ہر برس 70 سے زائد مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جبکہ بڑے حادثات کی تعداد 360ہے۔

Related posts

اسپین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی ، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

ڈارون: پاکستان شاہینز کل بنگلہ دیش اے کیخلاف میدان میں اترے گی

Mobeera Fatima

اسرائیل کا فضائی حملہ، تہران اور قریبی شہر میں دھماکے، ایران کی تصدیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment