Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

میانوالی میں ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ ، رینجرز تعینات

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر آج سے 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

Related posts

افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، عطا اللہ تارڑ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں 14 سو روپے کی کمی

admin

Leave a Comment