Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

متحدہ عرب امارات میں ملازمت یا وزٹ ویزا پر جانے والے پاکستانیوں کے لئے اماراتی حکام نے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور امارات آنے والوں کی رہنمائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ مقامی قوانین اور ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں اور یہاں قانون کی طرف سے کسی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہیں۔

قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ وزٹ ویزا پر ہیں یا تارک وطن ہیں، تو مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت سزاؤں کا باعث بن سکتی ہے، جس میں عدالتی الزامات، جیل، بھاری جرمانے اور ملک بدری شامل ہے۔

ان نتائج سے بچنے کے لیے مقامی قوانین کا احترام اور ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے دبئی کے ویزوں کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ سے جاری کیے گئے ویزوں کی تصدیق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی سے کی جا سکتی ہے۔

Related posts

سہ فریقی سیریز کا فائنل، پاکستان کی پہلے بیٹنگ، بڑا ہدف دیں گے، محمد رضوان

Mobeera Fatima

پی آئی اے کا کینیڈا سے آنیوالی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

پرائیویٹ اسکولز، اب 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہو گی، لسٹیں طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment