Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر مزید 14 پیسے سستا ، قیمت 277.50 روپے ہو گئی

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کم ہو گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو مزید  14 پیسے کم ہو گیا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت  277 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 81 ہزار122 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی ، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 81 ہزار 301 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

Mobeera Fatima

صائم ایوب کے بعد حسیب اللہ بھی انجری کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment