Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل کا لبنان جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ، اتحادی اور عرب ممالک کا لبنان جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے۔ حزب اللہ کو پوری قوت سے نشانہ بناتے رہیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع لائیڈآس نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے گا۔ اور امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ لبنان اسرائیل جنگ روکنے کے لیے عالمی طاقتوں نے 21 روزہ جنگ بندی تجویز دی تھی۔

دوسری جانب بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر شہید ہو گئے۔ جس کی مزاحمتی تنظیم نے بھی تصدیق کر دی۔

Related posts

ڈیل اسٹین کی محمد سراج کے بارے پیشگوئی درست ثابت ہو گئی

Mobeera Fatima

سکیورٹی وجوہات ، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

والدین بچوں سے موبائل لیکر تعلیم وشعور دیں، صحیفہ جبار

Mobeera Fatima

Leave a Comment