Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم ، بغیر ہیلمٹ پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع

صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹیلی جنس سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع کردیے گئے۔

لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والے تمام موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم متحرک ہو گیا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم سے 2 لاکھ 27 ہزار 761 چالان ٹکٹس جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ مینوئل طریقہ کار سے بغیر ہیلمٹ 3 لاکھ 10 ہزار موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک دفاتر میں بھی داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ فریش لائسنس کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے،عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ پر 95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند ہے، ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، چالان کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Related posts

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

Mobeera Fatima

مہوش حیات اور سنجےدت کی سیلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے

Mobeera Fatima

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment