Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم کا کھیل ، ساری نظریں مولانا فضل الرحمن پر مرکوز

آئینی ترمیم کے حوالے سے سب کی نظریں مولانا فضل الرحمان پر مرکوز ہو گئیں ، حکومت اور اپوزیشن اتحاد نے مولانا فضل الرحمن سے حمایت کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی پر مشتمل حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے جے یو آئی سربراہ سے حمایت کی درخواست کی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، پی ٹی آئی وفد میں شبلی فراز، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور حامد رضا شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے جے یو آئی سربراہ سے اپوزیشن اتحاد کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ، ملاقات میں حکومتی آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کے نکات پر بات چیت کی گئی۔

Related posts

حیدر آباد میں ڈیری مالکان نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا

Mobeera Fatima

پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف

admin

Leave a Comment