Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 6 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  79 ہزار920 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

ملک میں چاول کی برآمدات میں اضافہ

Mobeera Fatima

ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

admin

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment