Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا

سعودی عرب نے غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے لحاظ سے دوسرا بہترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جرمن انٹرنیشنز نیٹ ورک کی جانب سے کسی بھی ملک میں غیرملکی ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں گزشتہ ماہ سروے کرایا گیا تھا ،جس میں سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے لحاظ سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے ۔سعودی عرب کو سروے میں شامل نصف سے زیادہ شرکا نے اسے ایک مثبت لیبر مارکیٹ قرار دیا ہے۔

سروے کے مطابق سعودی عرب میں 75فیصد تارکین وطن کارکنوں کا خیال ہے کہ مملکت میں ملازمت کرنے سے ان کے کیریئر میں بہتری کے امکانات کافی بڑھ گئی ہیں۔

سروے کے 5اشاریوں کی وجہ سے سعودیہ غیرملکی کارکنوں کے لیے بہترین مقامات کے طور پر دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہوا۔

Related posts

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل

Mobeera Fatima

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین کی ملاقات ، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

غزہ کی بہادر طالبات: 11 نے انٹر کے امتحان میں 99 فیصد نمبر لیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment