Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

معروف بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

معروف بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائشگاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے ، حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کر سکے۔

حکام کے مطابق والد کی خودکشی کے وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔ خودکشی کی خبر ملتے ہی ملائکہ اروڑا اپنے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان کے ہمراہ اپنے والد کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ کی پرورش ان کی والدہ نے کی۔

Related posts

غزہ، المواصی کیمپ پر حملے میں 41 فلسطینی شہید، لاشیں بھی نہ مل سکیں

Mobeera Fatima

قیدیوں سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کی نگرانی کیلئے نیا سسٹم نصب

Mobeera Fatima

پاکستان سے مذاکرات مجموعی طور پر مثبت رہے، آئی ایم ایف

Mobeera Fatima

Leave a Comment