Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس

توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدرمملکت آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہو چکا ہے۔

احتساب عدالت کے جج عابد سجاد نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں؟ ۔ بعد ازاں عدالت نے دائرہ اختیار کی درخواست پر 26 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

Related posts

پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا، سبزی و پھلوں کے نئے نرخ مقرر

Mobeera Fatima

صحافیوں کو بھی اپنا “کوڈ آف کنڈکٹ” بنانا ہو گا، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment