Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بابراعظم کی کپتانی خطرے میں، تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان مقرر کئے جانے کا امکان

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کی قیادت کا مستقبل بھی غیر یقینی ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے انہیں آئندہ چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے کپتان مقرر نہ کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستانی اسٹار بلے باز کا بطور کپتان مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کا نیا کپتان مقرر کرسکتا ہے، قیاس آرئیاں سامنے آئی ہیں کہ موجودہ نائب کپتان محمد رضوان کو نیا قائد نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے مبینہ طور پر اس سال کے آغاز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بابراعظم کے ساتھ کپتانی کے معاملے پر بات چیت کی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر رضوان بطور کپتان نامزد ہوتے ہیں تو انہیں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی سونپی جاسکتی ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

Mobeera Fatima

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی، مہوش حیات

Mobeera Fatima

انڈر 19 ایشیا کپ میں شکست پر بھارتی بورڈ کا ٹیم سے تحقیقات کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment