Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا میں بھتہ خوروں کے بعد بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں بھتہ خوروں کے ساتھ بھتہ دینے والوں کے خلاف نئی حکمت عملی طے کرلی گئی، بھتہ خوروں کے بعد بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بڑی تعداد میں کنٹریکٹرز، مائنزلیز ہولڈرز اور کاروباری شخصیات سے متعلق بھتہ دینے کی اطلاع ہے، بھتہ د ینے وا لوں کا ڈیٹا مرتب کرکے سی ٹی ڈی کے ذریعے جامع کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی سرحد پار سے کالز اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ کو ٹریس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، پوائنٹ آف کنٹیکٹ ٹریس کرنے کیلئے وفاق سے تیسری بار رابطے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سی ٹی ڈی کو کال ٹریس اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ تک رسائی حاصل ہے، فیصلوں کے باوجود وفاق نے بھتہ خوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس تشکیل نہیں دی۔

Related posts

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

admin

پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ تنزانیہ پہنچ گئی

Mobeera Fatima

اٹک میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment