Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایف بی آر اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی

فیڈرل بورڈ آفریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستان پر آئی ایم ایف کا دبائو بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

آئی ایم ایف نے اگست میں 898 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تاہم ایف بی آرنے 30 اگست تک 790 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، اگست میں ٹیکس ہدف میں 100 ارب سے زائد کا شارٹ فال رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو شارٹ فال کے باعث آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری میں مزید مشکلات ہوں گی، شارٹ فال کے باعث ایف بی آر کو آئندہ ماہ 1250 ارب روپے کے لگ بھگ ہدف ملے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شارٹ فال پورا نہ ہوا تو حکومت کو منی بجٹ لانے کی تجاویز دی جائے گی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے شارٹ فال پر رپورٹ طلب کر لی۔

Related posts

ڈپریشن کا روحانی علاج کافی نہیں، دوا بھی ضروری ہے، صحیفہ جبار خٹک

Mobeera Fatima

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

Mobeera Fatima

پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment