Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سرگودھا، موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب گاڑی میں 4افراد کی موت

بھیرہ کے قریب موٹروے پر کار میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا، موٹر وے پولیس کو اطلاع ملی کہ بھلوال کے قریب ایک کار بہت دیر سے کھڑی ہے، موٹر وے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ کار کا انجن آن ہے اور اس میں موجود لاہور کا ایک خاندان بے ہوش ہے۔

ریسکیو عملے کو طلب کرنے پر معلوم ہوا کہ تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوش ہے، ڈرائیور عمر قاسم کو فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طبی امداد ملنے کے بعد ڈرائیور کی طبیعت سنبھلی تو اس نے بتایا کہ ہم سب ایک خاندان سے ہیں۔

عمرقاسم نے بتایا کہ ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی تو ایک جگہ رک کر جوس اور دیگر اشیاء خریدیں اور دوبارہ سفر کا آغاز کر دیا، کچھ سفر ہی طے کیا ہو گا کہ میری طبیعت بھی خراب ہونے لگی، میں گاڑی سائیڈ پر پارک کی اور اس کے بعد کیا ہوا مجھے کچھ معلوم نہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے پر کار سوارخاندان کی پراسرار موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ،63 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

سکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 22 خارجی دہشت گرد ہلاک

Mobeera Fatima

جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، سردار سرفراز

Mobeera Fatima

Leave a Comment