Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران، بس حادثے میں جاں بحق زائرین کی میتیں آج پاکستان لائی جائیں گی

ایران کے شہر یزد میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں آج وطن واپس لائی جائیں گی۔

کمشنر سکھر فیاض عباسی کے مطابق آج ایران سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے زائرین کی 28 میتیں سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی۔ جہاں سے میتیوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق بس حادثے کا شکار ہونے والے 15 زخمی بھی خصوصی طیارے سے سکھر پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس ایران کے شہر یزد میں رات گئے حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایران حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کندھکوٹ سے ہے۔

Related posts

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

Mobeera Fatima

Leave a Comment