Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا نیا این او سی جاری کر دیا۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دے دی،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این او سی تحریک انصاف کے لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے،تحریک انصاف اب 8 ستمبر کو جلسہ کرے گی۔

8 ستمبر کے جلسے کا این او سی تحریک انصاف وفاق کے صدر عامر مغل کے نام جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے کو انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرے گی،جلسہ کرنے والوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائےگا، 8ستمبر کو کارکنوں کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related posts

یہ کامیابی صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، صدر آصف زرداری

Mobeera Fatima

پاکستان کا امریکی صدرکے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیرمقدم

Mobeera Fatima

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment