Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 770 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انڈیکس 78 ہزار 647 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 78 ہزار سے نیچے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

حکومت کے آخری دن آ گئے ، سب بھاگ رہے ہیں ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

ارشد ندیم کو دعوت، انتہا پسندوں نے نیرج چوپڑا کو نشانے پر رکھ لیا

Mobeera Fatima

نان فائلرز کے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.9 فیصد کرنیکی تجویز منظور

admin

Leave a Comment