Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ، پشاور ہائیکورٹ کی ججز کی نامزدگی سے معذرت

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے ججز کی نامزدگی سے معذرت کر لی۔

 رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو لکھے گئے جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی موجودہ صورت کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے اس درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔

یاد رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن سے متعلق خط لکھا تھا جس میں جوڈیشل افسران تعینات کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

Related posts

نواز شریف کی 3 اکتوبر کو لندن روانگی کا امکان

Mobeera Fatima

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں 17 ہزار مدارس،22 لاکھ 49 ہزار 520 طالبعلم،تفصیلات سینیٹ میں پیش

Mobeera Fatima

Leave a Comment