Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

تیونس کے صدر نے دوسرے وزیر اعظم کو بھی برطرف کر دیا

تیونس کے صدر نے دوسرے وزیراعظم کو بھی بغیر کوئی وجہ بتائے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو بغیر کوئی وجہ بتائے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تیونس کے ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

کامل مدوری نے رواں برس مئی میں وزیر کا عہدہ سنھبالا تھا اور ایوان صدر کی جانب سے جاری تصویر میں صدر قیس سعید کو کامل مدوری کے ساتھ ہاتھ ملاتے بھی دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ احمد ہاچانی نے گزشتہ برس اگست میں نجلی بودین کی جگہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا جنہیں بھی صدر نے بغیر کسی معقول وجہ سے عہدے سے برطر کر دیا تھا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس پھر ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئے، مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، وزیراعظم

admin

Leave a Comment