Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے خواتین کے حقوق کو نشانہ بنانے کے لئے بانجھ پن یا محض شبے کو ہتھیار بنا کر استعمال کرنے کی سماجی روایت کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے صالح محمد کی پشاور ہائیکورٹ کے 3 مارچ 2025 کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی، یہ مقدمہ مہناز بیگم کے نان و نفقہ، مہر اور جہیز کی واپسی سے متعلق تھا۔

چیف جسٹس نے کہا  کہ سماجی تعصب اکثر عدالتوں کو ایک ایسے مقام میں بدل دیتا ہے, جہاں عورت کو قانونی کارروائی کے بہانے ذلت آمیز رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ممکن ہے کہ مدعی نے اسے کسی ذاتی شکایت کے طور پر دیکھا ہو، لیکن جس جارحانہ انداز میں اس نے اس الزام کو 3 عدالتی سطحوں پر مسلسل آگے بڑھایا، وہ نہایت تشویش ناک ہے۔

Related posts

اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

ہربھجن سنگھ کا جوفرا آرچر کیخلاف نسلی امتیاز پر تبصرہ ، نیا تنازع کھڑا ہو گیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری رہائش گاہوں کے کمروں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment