Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ پی پی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی ، بل کی حمایت میں 8 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے جبکہ شاہدہ اختر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ، بعد ازاں کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کر لیا۔

وزیر قانون اعظم  نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد ارکان کی کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اور مخصوص نشستوں کا معاملہ واضح ہے۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ یہ نجی بل ہے اس بل پر وزیر قانون وکالت نہ کریں ، جس نے بل پیش کیا اسے تشریح کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا ،بل میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

Related posts

جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

فیصل آباد: انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Mobeera Fatima

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ کیا تھی؟

admin

Leave a Comment