Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت میں سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ ، گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، 43 افراد ہلاک

بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

کیرالہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث پہاڑ سے مٹی کا ایک بڑا تودا گائوں پر گر گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے  پورا گاؤں ملیا میٹ ہو گیا۔

مٹی کے تودے تلے درجنوں گھر دبنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اب بھی ملبے میں 100 کے قریب افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

مٹی کے تودے میں گاڑیاں اور مویشی بھی دب گئے، دریائے چلیار کے سیلابی ریلے میں بھی بہت سی گاڑیاں اور افراد کے بہہ جانے کی اطلاعات ہیں ، سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک پُل بھی ٹوٹ گیا۔

Related posts

راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے ، 2 جاں بحق

Mobeera Fatima

سرمایہ کاری کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 13.1 فیصد تک گر گئی

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment