Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

فرانس کے میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کر دیا

فرانس کے میوزیم گرے وِن نے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کردیا۔

پیرس کے میوزیم کی جانب سے پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں شاہ رخ خان کی خدمات کے اعتراف میں سکہ جاری کیا گیا۔

شاہ رخ پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جنہیں گرے وِن میوزیم نے سونے کے سکے سے نوازا ہے۔

شاہ رخ اس سے پہلے بھی کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں، انہیں کیرئیر میں اب تک 200 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

2011ء میں یونیسکو کی جانب سے اداکار کو پیرامڈ کون میری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور شاہ رخ یہ ایوارڈ بھی حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار تھے۔

وہ لوکارنو فلم فیسٹویل میں کیرئیر اچیومینٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار تھے، اس کے علاوہ اداکار ییل چب فیلوشپ ایوارڈ اور فرانسسیسی حکومت سے چے وِیلیئر تمغہ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

Related posts

ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا 4 اضلاع کے طبی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

دلائل سے پہلے ہمارا ریکارڈ واپس کروایا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment