چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کواسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس کی نفری تحریک انصاف سیکرٹریٹ کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو گھیر لیا،ایس ایس پی حسن جہانگیر وٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی ساتھ تھیں، پولیس دونوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے لے گئی، پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔ پولیس تمام ریکارڈ بھی ساتھ لے گئی ہے۔
بیرسٹر گوہر اوررؤف حسن کو گرفتار کرنے کی تصدیق شبلی فراز نے بھی کر دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں دونوں کوکس کیس میں حراست میں لیا گیا۔