ایڈہاک ججز کی تعینانی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس آج 3 بجے ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا جس کے لیے سپریم کورٹ کے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
ایڈہاک ججز کے لیے جسٹس (ر) مشیر عالم، جسٹس (ر) مقبول باقر، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس (ر) طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔ جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔
دوسری طرف جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔ ریٹائرڈ ججز کے نام چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرف سے تجویز کیے گئے تھے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی حمایت کی گئی۔ آئین ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے۔