Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ملتان میں تین ملکی ٹورنامنٹ کی بھی تصدیق کر دی۔

Related posts

ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیرئیر جیت کے ساتھ ختم

Mobeera Fatima

ٓآئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر لئے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

میں نے زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا، صدر ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment