Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ بچگانہ ہے ، اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ بچگانہ قرار دیا ہے۔

حکومتی فیصلے پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ بچگانہ اور غیر دانشمندانہ ہے،سیاسی جماعتوں کا راستہ پابندیوں اور رکاوٹوں سے بند نہیں کیا جاسکتا۔

تحریک انصاف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن حکومت کا یہ اقدام بیوقوفی ہوگی،مسلم لیگ وہی سب کچھ دہرا رہی ہےجو 2018 اور 2022 کے بیچ پی ٹی آئی کررہی تھی۔

مسلم لیگ ن جس ناؤ کی سواری کررہی ہے، اسکا مقدر ڈوبنے کے سوا کچھ نہیں،سیاست کے نام پر یہ بدنما ڈرامے اور میوزیکل چیئر شوز مزید ہر صورت بند کرنے ہوں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی تمام معاملات کی مکمل چھان بین کیلئے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن کا مطالبہ کرتی ہے،عوام کو یہ بتانا ہوگا کہ کن کن لوگوں نے کب آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے؟

سیاسی جماعتوں اور سیاسی عمل پر پابندیاں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی صورت فاشزم اور آمریت رویوں کی حمایت نہیں کرسکتی۔

Related posts

ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور کاروباری مراکز بند

Mobeera Fatima

ملتان ٹیسٹ ، میچ کا فیصلہ کن دن، پاکستانی بیٹرز کی مزاحمت جاری

Mobeera Fatima

نیلوفر بختیار کی ”آرٹ آف پیرنٹنگ“ اقدام پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت

admin

Leave a Comment