Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

فی تولہ سونےکی قیمت میں 400روپے کااضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 49 ہزار 4سو روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343روپےاضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار820 روپے ہوگئی۔

یاد رہے گزشتہ روز جمعہ کو صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 49000 ہزار روپے کا ہوگیا تھا ، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1886روپےاضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے پر پہنچ گئی تھی ۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

Related posts

عمران خان جیل سے چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب کی دوڑ میں شامل

Mobeera Fatima

کراچی ، نظارت خانے میں کھڑی 100 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، 30 مکمل تباہ

Mobeera Fatima

قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمد میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment