تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے دوران عدت نکا ح کیس کے فیصلے کے بعد کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ کیس بے بنیاد تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصلے پر عدلیہ کا شکریہ اداکرتے ہیں،انصاف کا بول بالا ہوا،اس کیس میں 14،14 گھنٹے ٹرائل چلتا رہا۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ روز کے فیصلے سے بھی خوش تھے، ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اب مزید مضبوط ہو گی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین چاہتے ہیں ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو،یہ کیس سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مجبورکرنے کے لئے بنایا گیا تھا۔