Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سری لنکا کیخلاف سیریز میں روہت شرما کو آرام، ہاردیک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کا امکان

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں ماہ دورۂ سری لنکا پر روہت شرما کے بجائے ہاردیک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے 28 جولائی سے شروع ہونے والی بھارت سری لنکا ون ڈے سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روہت شرما کی جگہ ون ڈے سیریز میں کے ایل راہول یا ہاردیک پانڈیا کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔ اس دوران فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کو بھی آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

بورڈ آفیشل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹار کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیل کر میچ پریکٹس میں آجائیں گے۔ دونوں کرکٹرز ہوم سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت 28 جولائی کو 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے سر لنکا کا دورہ کرے گی۔

Related posts

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع

Mobeera Fatima

دوسرا ٹیسٹ میچ ، انگلینڈ ٹیم مشکلات کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment