Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چمپئین شپ آف لیجینڈز، پاکستان کے بعد بھارت کو آسٹریلیا سے بھی شکست

ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز میں پاکستان سے شکست کے بھارت آسٹریلیا سے بھی ہار گیا۔

برمنگھم میں جاری لیجنڈز لیگ میں گزشتہ روز آسٹریلیا چیمپئینز اور انڈیا چیمپئینز کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ آسٹریلیا نے بھارتی سورماؤں کو 26 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ شان مارش 41 جبکہ لوئر مڈل آرڈر میں ڈینیل کرسچن نے 33 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈر میں یوسف پٹھان نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے۔ آسٹریلوی گیند باز پیٹر سڈل اور نتھین کوالٹر نائل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز میں اب تک پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے مقابلہ جاری ہے۔

Related posts

عباس آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں کویت کو ہرا دیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کا تیسرا بڑا اسکور بنا ڈالا

Mobeera Fatima

Leave a Comment