Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع ، ساڑھے 4 ہزار امیدوار مدمقابل

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 650 نشستوں کے لیے لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے ساڑھے 4 ہزار امیدوار امیدوار مدمقابل ہیں۔

انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ برٹش پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔ ملک بھر میں تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، انتخابات کے لیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

منتخب ارکان 9 جولائی کو پارلیمینٹ کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے، ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔

Related posts

پی آئی اے نے خلیج کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

Mobeera Fatima

قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment