Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کیا مفتاح اسماعیل کی پارٹی جوائن کرنے والوں کو مفت کوکومو ملیں گے؟

سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے نئی پارٹی جوائن کرنے کے بیان پر مفت ‘کوکومو’ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے مفتاح اسماعیل نے ایکس پر صارفین کو ویب سائٹ کے ذریعے جماعت جوائن کرنے کی دعوت بھی دی۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی نئی جماعت سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس کیں جن میں انہوں نے اپنی پارٹی کے منشور اور اہداف کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘آپ ہماری ویب سائٹ پر جا کر آنے والی پارٹی ’عوام پاکستان‘ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ کیا ہمیں پارٹی میں شامل ہونے پر مفت کوکومو ملے گیں؟ جس پر مفتاح اسماعیل نے جواب میں ‘نہیں’ لکھ کر صارف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

اس کے جواب میں مزید صارف بھی میدان میں آگئے، ایک اور صارف نے لکھا کہ میں پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں سوچ رہا تھا لیکن اگر مفت کوکومو کے بارے میں آپ کا یہ رویہ ہے تو میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل ‘کوکومو’ بنانے والی کمپنی اسماعیل انڈسٹریز کے بانی بھی ہیں۔

Related posts

پاکستان کو اگلے تین سال میں 2 ارب ڈالر فراہم کرینگے ، صدر ایشیائی بینک

Mobeera Fatima

عمران خان کی مقدمات تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب

Mobeera Fatima

بارش برسانے والا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment