Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ، وزیر داخلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیرداخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کر کے انہیں ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اور شہر کے تمام اسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔

 

Related posts

عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ ، آج تین بجے سنایا جائیگا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں پی ایم ایس امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے 35 سال کر دی گئی

Mobeera Fatima

جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں سے 3 بم برآمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment